29 نومبر 2014 - 20:01
شام: کوبانی میں شدید جھڑپیں، متعدد دہشتگرد ہلاک

شام کے علاقے کوبانی میں جاری جھڑپوں میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  سی این این کی رپورٹ کے مطابق شامی زرائع نے اعلان کیا ہے کہ کوبانی کے کرد جنگجووں اور داعش کے دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ کارروائی میں کرد فورسز نے سترہ سے زیادہ داعش دہشتگردوں کا ہلاک کیا ہے۔ دوسری طرف داعش دہشتگردوں نے بکتر بند گاڑیوں اور توپخانے کی مدد سے کوبانی کے عوام پر حملے کئے ہیں جس میں آٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک داعش دہشتگرد نے شہر کے بس اسٹاپ پر خود کش حملہ کیا جس کے بعد شہر میں کردوں اور داعشی عناصر کے درمیان شیدی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲